ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رافیل پرراہل گاندھی نے پوچھا،آڈیولیک کوایک ماہ پورا، اب تک کیوں درج نہیں ہوا کیس؟

رافیل پرراہل گاندھی نے پوچھا،آڈیولیک کوایک ماہ پورا، اب تک کیوں درج نہیں ہوا کیس؟

Mon, 28 Jan 2019 23:59:38    S.O. News Service

نئی دہلی :28/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر افیل ڈیل معاملے پر نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔سال کے آغاز میں کانگریس کی طرف سے اس مسئلے پر ایک آڈیو ٹیپ جاری کیا گیا تھا، جس پر کوئی کارروائی ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔کانگریس کے صدر نے اس مسئلے پر سوال اٹھائے ہیں۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ رافیل معاملے کو لے کر گوا کے ایک وزیر کی مبینہ بات چیت والا آڈیو ٹیپ سامنے آنے کے 30دن بعد بھی کوئی ایف آئی آردرج نہیں ہوئی اور ایسے میں یہ طے ہے کہ یہ ٹیپ اصلی ہے اور گوا کے وزیر اعلی منوہر پارکر کے پاس رافیل کے بارے میں خفیہ معلومات ہیں۔پیر کو گوا حکومت کے وزیروشیوجیت رانے کے ساتھ منسلک ایک خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ رافیل پر آڈیو ٹیپ لیک کے 30دن بعد بھی کوئی ایف آئی آر درج نہیں گئی یا انکوائری کا حکم نہیں دیا گیا۔وزیر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ طے ہے کہ ٹیپ اصلی ہے اور گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے پاس رافیل پر دھماکہ خیز خفیہ معلومات ہیں جو وزیر اعظم کے مقابلے ان کو طاقتور بناتی ہے۔دراصل کانگریس نے 2جنوری کو ایک آڈیو ٹیپ جاری کیا تھا جس میں گوا حکومت کے وزیر وشیوجیت رانے کی آواز کا دعوی کیا۔اس میں رانے مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ وزیر اعلی (پاریکر)نے کابینہ کی میٹنگ میں کہا کہ میرے سونے کے کمرے میں رافیل معاملے کی تمام معلومات ہیں،بعد میں راے نے آڈیو ٹیپ کو فرضی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ٹیپ کے ساتھ چھیڑ چھاڑکی گئی ہے۔واضح رہے کہ رافیل طیارے کا معاملہ معاملہ ایسا ہے جس میں مودی حکومت پر کانگریس صدر راہل گاندھی طویل عرصے سے ہدف آور ہے۔کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے انیل امبانی کی کمپنی کو فائدہ پہنچایا تھا۔


Share: